شوبز

احسن خان کے لئے سرحد پار سے اہم پیغام

 بھارتی اداکارہ زرینہ وہاب نے اداکار احسن کی بھرپور انداز سے تعریف کی ہے  اور اس سلسلہ میں ان کا پیغام تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’ قیامت‘ میں راشد کا مرکزی کردار ادا کرنے والے احسن خان کی اداکاری کا تو ہر کوئی معترف نظر آتا ہے۔

پاکستان کے سوشل میڈیا پر ایک واٹس ایپ میسیج کا اسکرین شاٹ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں بھارتی اداکارہ زرینہ وہاب احسن خان کے ڈرامے ’قیامت‘ میں ادا کیے گئے کردار کی تعریف کر رہی ہیں۔

ہندی اور ملیالم فلموں کی اداکارہ زرینہ وہاب نے واٹس ایپ پر احسن خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’احسن خان نے کردار راشد کو بہت عمدہ طریقے سے نبھایا ہے، بہت اعلیٰ اداکاری کی ہے۔‘

جیو ٹی وی سے آن ایئر ڈرامہ سیریل ” قیامت ” کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان،صبا فیصل،نیلم منیر ،ثنا فخر اور امر خان سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button