مایا علی بچوں کے ساتھ کیا کررہی ہیں؟
اداکارہ مایا علی بچوں میں کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔
مایا علی نے بچوں سے ملاقات کی اوراُن سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی ہمت اور عزم کو سراہا۔ اداکارہ نے بچوں کو مزید ہمت دلائی۔شوکت خانم میموریل اسپتال کی جانب سے اس ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے دوران سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کیا گیا۔مایا علی ہاتھوں میں سرخ رنگ کا بھالو ہاتھوں میں تھامے بیٹھی تھیں، انہوں نے بتایا کہ اب ہرسال کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی جائے گی اور انہیں کہانی سنا کر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
Maya Ali visited Shaukat Khanum Hospital on International Childhood Cancer Day to acknowledge the bravery and spirit of children fighting cancer. #ChildhoodCancerDay #SKMCH #ICCD2021 @mayaali07 pic.twitter.com/n0YQZXRjyl
— Shaukat Khanum (@SKMCH) February 15, 2021
متاثرہ بچوں نے اپنے درمیان مایا علی کو پاکر خوشی کا اظہار کیا اور اداکارہ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ مایا علی کے اس اقدام کو اُن کے مداحوں اور درد دل رکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔