شوبز
علی ظفر گڑوی بجائے والی خواتین کے عاشق ہوگئے
گلوکار علی ظفر گڑوی بجانے والی خواتین کے فن سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔
ایک مخصوص گھرانے کی خواتین چھوٹی سی گڑوی اٹھائے اور اسے بہت مہارت سے بجاتے ہوئے مختلف گیت گاتی ہیں اور سننے والے ان سے خوش ہوکر انہیں اپنی خوشی سے کچھ پیسے دے دیتے ہیں جس سے ان کے گھر کا خرچہ چلتا ہے۔
They were brilliant and so are the new renovations in the inner walled city of Lahore. Must visit. https://t.co/gYaJoC3evU
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 15, 2021
ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ خواتین ملکہ ترنم نورجہاں کا مشہور گیت “تیرے نال میں لائیاں اکھیاں” گا کر سنا رہی ہیں۔