شوبز

"گھر آ”۔۔۔ توصیف علی خان کے گیت کی مقبولیت میں اضافہ

گلوکار توصیف علی خان کا نیا گیت "گھر آ” تیزی سےمقبولیت کے زینے طے کررہا ہے۔

توصیف علی خان نے نہ صرف اس میں گلوکاری کی ہے بلکہ گانے کی کمپوزیشن بھی انہی کی تیار کردہ ہے جب کہ گیت کا میوزک شہباز اختر نے تیار کیا ہے۔

سیمی کلاسیکل انداز سے گائے ہوئے اس گیت کو سامعین بہت پسند کررہے ہیں جس کے ساتھ ساتھ اس کا وڈیو بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس میں مائرہ صدیقی اور فراز مصطفےٰ نے ماڈلنگ کی ہے۔وڈیو کے ڈائریکٹر بابر سلیم ہیں۔

اس سلسلہ میں توصیف علی خان کا کہنا ہے کہ گیت پسند کرنے پر میں تمام شائقین کا بے حد شکر گزار ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button