شوبز
"ماہرہ خان کی پی ایس ایل میں انٹری”۔۔۔معاہدہ فائنل
پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کواپنی ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر کہا کہ مجھے ماہرہ خان کو پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر رہ چکی ہیں۔
PLEASURE TO ANNOUNCE @TheMahiraKhan AS @PeshawarZalmi’s BRAND AMBASSADOR FOR PSL 6. pic.twitter.com/acI2Sug9B2
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 16, 2021
یاد رہے کہ جاوید آفریدی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر اشارے دے رہے تھے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان ہوں گی۔