شوبز

جمائما خان اور سجل علی فلم کی شوٹنگ میں مصروف؛تصاویر وائرل

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی انسٹاگرم تصویر وائرل ہورہی ہے۔

یہ تصاویر جمائما کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جو جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی سیٹ پر اداکارہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ لی گئی ہیں۔

جمائما کی پوسٹ کے مطابق تصاویر فلم کی شوٹنگ کے آخری دنوں کی ہیں۔

جمائما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت سیٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں کوئی تہوار یا شادی کی تقریب کا منظر بھی فلمایا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button