شوبز

"ماضی میں کئی لوگوں نے میرا دل توڑا۔۔۔ لیکن اب؟”اشنا شاہ سچ اگل دیا

اداکارہ اشنا شاہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ جذبات کو کم اہمیت دیں تو نہ صرف ان کی زندگی بہتر گزرے گی بلکہ وہ تیزی کے ساتھ آگے بھی بڑھیں گی۔

ایک انٹرویو میں اشنا شاہ نے نہ صرف ذاتی زندگی، رومانوی مسائل اور سوشل میڈیا پرتنقید کرنے کے مسائل پر کھل کر بات کی بلکہ انہوں نے شوبز کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بچپن کینیڈا میں گزارا، تاہم 7 سال قبل انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ’سید‘ تھیں، جس وجہ سے انہوں نے اپنے نام کے آخر میں ’شاہ‘ لگایا اور انہیں کئی لوگ اپنے نام سے ’شاہ‘ کا لفظ ہٹانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں۔ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور وہ والد کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ خواتین کو ہراساں کرنے کی مہم ’می ٹو‘ پر اس لیے بات نہیں کرتیں کہ مذکورہ معاملے پر بہت سارے لوگ بات کر رہے ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے دیگر سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کے ٹھان رکھی ہے اور وہ ان پر بات کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے دلیل دی کہ ’می ٹو‘ مہم پر بات کرنے کےکچھ نقصانات بھی ہیں، کیوں کہ اگر اس مہم پر بات کرتے ہوئے کوئی کسی پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگائے تو مذکورہ الزام کو ثابت کرنے کے شواہد نہیں ہوتے، جس وجہ سے الزام لگانے والی کی عزت بھی خراب ہوسکتی ہے۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ملک کی تمام خواتین نے زندگی میں کم از کم ایک بار کسی نہ کسی طرح کی ہراسانی کا سامنا کیا ہوگا، اس لیے ’می ٹو‘ مہم پر بات کرنے والی بھی زیادہ تر خواتین ہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ’فیمنسٹ‘ ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ اب تو بہت سارے مرد بھی خود کو ’فیمنسٹ‘ کہتے ہیں۔شریک حیات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ ایسے شخص کو شریک حیات بنانا پسند کریں گی جو وفادار، پر خلوص، ایماندار اور سچا ہو۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ماضی میں متعدد بار ان کا دل ٹوٹا اور ایسے واقعات سے ہی انہوں نے سبق سیکھا اور انہیں بہتر شخص کی سمجھ آئی۔انہوں نے بتایا کہ 4 سال قبل ایک شخص کے خراب رویئے کی وجہ سے وہ کافی زیادہ افسردہ تھیں اور انہوں نے شوٹنگ کے دوران ہی رونا شروع کردیا تو ہدایت کار نے انہیں کہا کہ ’زندگی میں کسی بھی شخص کو سر پر اتنا سوار نہ کرو کہ وہ آپ کی زندگی خراب کرے‘۔اپنے دل ٹوٹنے کے واقعات کو یاد کرتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ رومانس سے دور رہیں تو بہتر ہے۔اشنا شاہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ’بوائے فرینڈ‘ یا کسی دوست سمیت خاندان کے کسی بھی فرد کو اتنی اہمیت نہ دیں اور سر پر اتنا نہ چڑھائیں کہ وہ ان کی زندگی خراب کردے۔انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر رومانوی جذبات سے دور رہیں تو وہ ان کی زندگی سکون سے گزرے گی اور وہ جلدی سے آگے بڑھتی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button