شوبز

انتہائی شرم کی بات ہےکہ ہم”گروو میرا”میشا شفیع کا احتجاج

گلوکارہ کہتی ہیں کہ سُپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’گروومیرا‘ موسیقی کی فتح ہے

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع کہتی ہیں کہ پاکستان سُپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’گروومیرا‘ موسیقی کی فتح ہے۔ میشا شفیع نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’گروومیرا‘ کی ویڈیوکے پس پردہ مناظرشیئرکرتےہوئےلکھا کہ ’پی ایس ایل 6 کا ترانہ صرف موسیقی کی فتح نہیں ہےبلکہ یہ نوآبادیاتی احساس کمتری اورایسےدھاندلی کےنظام کی فتح ہےجس میں باربارچند مخصوص لوگوں کی حمایت کی جاتی ہےاوراُنہیں سراہا جاتا ہے۔‘

گلوکارنےمزید کہا کہ ’یہ ہمارے لیےانتہائی شرم کی بات ہےکہ ہم گروومیرا پرتنقید کرکےنصیبولعل جیسےلیجنڈری ٹیلنٹ کوسراہنےکےبجائے اُن پرتنقید کی بارش کررہےہیں۔‘ یاد رہےکہ اس سےقبل میشا شفیع نےاپنےتصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پر ’گروو میرا‘ کی ویڈیولنک شیئرکرتے ہوئےگلوکارہ نصیبو لعل کو’ملکہ‘ قراردیا تھا۔ میشا شفیع نےکہا تھا کہ  گروومیرا میں نصیبولعل کی ہرپِچ لاجواب اورزبردست تھی۔

اُنہوں نےمزید کہا تھا کہ وہ نصیبو لعل کی بہت بڑی مداح ہیں۔ واضح رہےکہ پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل)کےچھٹےایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’گروومیرا‘ حال ہی میں ریلیزکیا گیا ہےجس میں گلوکارہ نصیبولعل،آئمہ بیگ،ریپرطلحہ انجم اورطلحہ یونس نےاپنی آوازکا جادوجگایا ہے۔ پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ سُننےکےبعد زیادہ ترمداحوں نےعلی ظفرسےپاکستان سُپرلیگ کےلیےدوبارہ گانا ریلیزکرنےکا مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button