سجل علی کے لئے جمائما کی طرف سے بڑا "تحفہ”۔۔۔مخالفین جل بھن گئے
عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے پاکستانی باصلاحیت خوبرو اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ قرار دے دیا گیا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے ٹوئٹر پر سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
I get to work with these South Asian screen legends Shabana Azmi and Sajal Ali … @Iamsajalali @AzmiShabana pic.twitter.com/QXdGUK5Tbi
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 17, 2021
جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی دونوں تصاویر میں وہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں کو جنوبی ایشیا کی لیجنڈ اداکارائیں قرار دیا گیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ’وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں،‘ اور ساتھ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا ہے۔