شوبز

طفیل اختر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان نے لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے سینئر فلمی صحافی اور مصنف دادا طفیل اختر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد الحمراء ادبی بیٹھک میں کیا۔

ریفرنس میں سینئر اداکار مسعوداختر،سید نور،میاں راشد فرزند،جرار رضوی ،ساجدیزدانی،سجادطافو،اقبال راہی،عابد نور،احتشام سہروردی،عامر ،رانا نوید ،سہیل بخاری،منیرراج،طاہربخاری،ٹھاکرلاہوری،زین مدنی،شجرالدین،وقاراشرف،معین زبیر،علی عابدی اور دیگر نے شرکت کی۔فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور رائٹر پرویز کلیم نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔مقررین نے دادا طفیل اختر کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے کی گئی صحافتی خدمات کا اعتراف کیا۔

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دادا طفیل اختر کی فلمی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ان کو سرکاری اعزاز سے نوازا جائے۔ان کا کہنا یہ بھی تھا کہ صرف ریفرنس ہی نہ ہوں عملی اقدامات بھی کئے جائیں ۔دادا طفیل اختر کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے میگزین مسکراہٹ کی اشاعت کو جاری رکھا جائے اور وہ جو کام ادھورا چھوڑ کر گئے ہیں اس کی تکمیل کی جائے۔

تقریب کے آخر میں دادا طفیل اختر کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button