شوبز

امریکی اسٹارکم کارڈیشین نےطلاق کی جنگ شروع کردی

ٹی وی اسٹارکم کارڈیشین نےماڈل اورریپرکانیےویسٹ سےعلیحدگی کےلیےباقاعدہ مقدمہ دائرکردیا

معروف امریکی ٹی وی اسٹارکم کارڈیشین نےماڈل اورریپرکانیےویسٹ سےعلیحدگی کےلیےباقاعدہ مقدمہ دائرکردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق 40 سالہ امریکی ٹی وی اسٹارکم کارڈیشین نےجمعےکےروزکانیےویسٹ سےعلیحدگی کےلیےمقدمہ دائرکیا ہے۔ کم کارڈیشین نےعلیحدگی کےلیےدائرمقدمےمیں اپنےچاروں بچوں کی مشترکہ قانونی اورجسمانی تحویل کی درخواست بھی کی ہےاورکہا ہے کہ اس سےکانیےویسٹ کوبھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

آن لائن طلاق سروس کی سی ای اواورماہرامریکی وکیل لورا واسرکےذریعےدائرکردہ دستاویزات میں کم کارڈیشین اورکانیےویسٹ کی علیحدگی کی تاریخ ظاہرنہیں کی گئی۔ معروف امریکی ٹی وی اسٹارکم کارڈیشن اورمقبول ترین ماڈل وریپرکانیےویسٹ 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےتھےاوران کے 4 بچےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button