شوبز

ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ کا اردو میں ٹوئٹ

اداکارہ نے اردو میں ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں

پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین ٹیم پشاورزلمی کی ایمبیسڈرترک اداکارہ اسرا کا کہنا ہےکہ انہیں پشاورزلمی کا حصہ بننےپر فخرہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپراداکارہ نےاردو میں ٹوئٹ کرتےہوئےمداحوں کوحیران کیا اورساتھ ہی کہا کہ اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں۔ اداکارہ نےلکھا کہ ‘مجھےفخرہےکہ میں آپ کےساتھ ٹیم کی حمایت کروں گی۔ ‘

ترک اداکارہ نےاپنےٹوئٹ میں مختلف ہیش ٹیگزکا بھی استعمال کیا۔ خیال رہےکہ پشاورزلمی نےترانےکی ویڈیومیں اداکارہ ہانیہ عامر،اسرا بیلگیچ،ماہرہ خان اوراداکارعلی رحمان کوشامل کیا گیا ہے۔ یاد رہےکہ گزشتہ روز سماجی رابطےکی سائٹ ٹوئٹرپرپشاورزلمی کےمالک جاوید آفریدی نےترکش اداکارہ کوپاکستان سپرلیگ میں پشاورزلمی کا حصہ بننےپرمبارکباد دیتےہوئےکہا کہ اسرا کوزلمی فیملی میں خوش آمدید کہتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button