شوبز

سی جے ایف پی؛ نغمہ بیگم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کی تیاریاں

کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ماضی کی مقبول اداکارہ نغمہ بیگم کی 50سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پزیرائی  24فروی بروز بدھ الحمراء ہال نمبر1میں منعقد ہوگی۔

تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ہوں گی ۔تقریب میں شوبز انڈسٹری اورمیڈیا سے تعلق رکھنے والے نمایاں شخصیات نغمہ بیگم کی شخصیت اور ان کی فنی خدمات پر اظہار خیال کریں گی جبکہ ان کی ساتھی فنکارائیں بطور خاص تقریب میں شریک ہوں گی۔ صدر سی جے ایف پی طاہر بخاری نے کہا کہ نغمہ بیگم ایک لیونگ لیجنڈ ہیں ان کی فنی خدمات کا اعتراف کیا جانابہت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button