شوبز

شیکھر سمن نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

محنت سے، لگن سے اور ایمانداری سے۔ ایک اور ٹوئٹ میں شیکھر نے ایک اخباری تراشہ پوسٹ کیا اور لکھا کہ اب سمجھ آیا؟

بھارت کے معروف اداکار، ہدایت کار اورگلوکار شیکھرسمن نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنی پرتعیش زندگی گزارنے کا راز بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیکھر سمن نے گذشتہ روزٹوئٹرپر ایک پوسٹ میں اپنے خوبصورت اور عالیشان گھر کی چند تصاویر شیئر کی تھیں جس پر ایک صارف نے سوال کیا کہ اتنے پیسے آئے کہاں سے؟ صارف کے سوال پر شیکھر نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ محنت سے، لگن سے اور ایمانداری سے۔ ایک اور ٹوئٹ میں شیکھر نے ایک اخباری تراشہ پوسٹ کیا اور لکھا کہ اب سمجھ آیا؟ اخبار میں شیکھر سمن کو بھارتی ٹیلی ویژن کا امیتابھ بچن قرار دیا گیا تھا اورلکھا تھا کہ وہ بھارتی ٹیلی ویژن کے پہلے سپر اسٹار ہیں اور وہ کسی بھی دوسرے اداکار کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button