شوبز

بیٹے کی خود کشی کی جھوٹی خبر پر شیکھر سمن نے بھارتی چینل پر چڑھائی کر دی

گزشتہ دنوں بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ نے اداکار شیکھر سمن کے بیٹے و اداکار ادھیان کی خودکشی کی خبر نشر کی تھی

بیٹے کی خود کشی کی جھوٹی خبر پر بالی وڈ اداکار شیکھر سمن نے بھارتی چینل پر چڑھائی کرتے ہوئے چینل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اظہار برہمی کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ نے اداکار شیکھر سمن کے بیٹے و اداکار ادھیان کی خودکشی کی خبر نشر کی تھی۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جو کہ بعد میں جھوٹی نکلی تھی بلکہ ان کے بیٹے اس وقت نئی دہلی میں مقیم تھے۔ اداکار شیکھر سمن بھی اس جھوٹی خبر پر بھارتی چینل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینل کی خبر سے پورے خاندان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اس چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ شیکھر سمن کا کہنا تھاکہ یہ خبر دیکھنے کے بعد میری اہلیہ صدمے کا شکار ہوگئیں تھیں جس کی وجہ یہ تھی کہ ادھیان اس وقت گھر پر بھی نہیں تھا بلکہ نئی دہلی میں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ نیوز چینلز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ناکہ زندگیوں کو تباہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button