شوبز

"مسکراتی مارننگ”  کے پروڈیوسر عامر لودھی کا سیدہ سحرش دانش کو سرپرائز

ٹی وی ون کے مارننگ شو”مسکراتی مارننگ”  کے پروڈیوسر عامر لودھی نے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیدہ سحرش دانش کی سرپرائز برتھ ڈے منا کر سیٹ پر خوشیاں بکھیر دیں۔

سیدہ سحرش دانش” مسکراتی مارننگ” کی مقبول ٹیم ممبر ہیں جن کی سرپرائز سالگرہ کا اہتمام مارننگ شوکے پروڈیوسر نے کیا جب کہ اس موقع پر جو لوگ وہاں موجود تھے ان میں فضا حسن،ماہم کاوش ،عمیر،شانی،حمیرا ناز،عائشہ عباس،نورین انصاری،مسرت،سائرہ اور شجاع سمیع شامل ہیں۔ تمام اسٹاف نے سیدہ سحرش دانش کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اسٹاف ممبر نے سحرش دانش کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس حوالہ سے سحرش دانش کا کہنا تھا کہ میں تمام اسٹاف ممبرز کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے سالگرہ کا اہتمام کرتے ہوئے میری خوشیاں دوبالا کر دیں۔

سینئر اداکار شجاع سمیع کا کہنا تھا کہ ٹی وی ون کے اس مارننگ شو کا ماحول بالکل فیملی کی طرح ہے جہاں سب ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button