شوبز

"فلم بنانے کی پلاننگ”۔۔۔عدنان قاضی کی مصروفیات میں اضافہ

ڈائریکٹرعدنان قاضی نے کئی نئے پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے جس سے ان کی مصروفیات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عدنان قاضی اداکار شان شاہد، علی ظفر،عمامائمہ ملک،آئمہ بیگ ، فرحان سید،عرو ا حسین، ماورا حسین، نومی انصاری ،عمارہ حکمت، سمیت دیگرفنکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہے جبکہ گزشتہ ماہ علی ظفر کا ریلیز ہونے والا سونگ "ٗوے ماہیا“ بھی انہوں نے ڈائریکٹ کیا تھا ۔

عدنان قاضی نے اسی سلسلہ میں بتایا کہ میں نے یوکے سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد نیو یارک فلم اکیڈیمی سے ڈپلومہ کیا اور یوکے میں بننے والی فلموں کا حصہ بنتے ہوئے تجربہ حاصل کیا جبکہ اپنے کیرئیر کا آغاز سلمان خان کی فلم ‘’ویر “ میں بطور پروڈکشن اسٹنٹ کام ۔ میں بالی وڈ کی 60سے زیادہ فلموں میں کام کرچکا ہوں جبکہ میری پہلی فلم اداکار شان شاہد کی ”ارتھ“ تھی جس میں ان کی فلم کے ایک گانے کو بطور ہدایتکار ڈائریکٹ کیا جو میرے لئے شاندار تجربہ رہا ۔اس کے بعد پاکستان کے بہت سے فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز کے لئے کمرشلز بناچکا ہوں جبکہ نامور گلوکاروں کے میوزک ویڈیوز ڈائریکٹ کر چکا ہوں کچھ کے ان دنوں کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ اپنے کام کے ذریعے معروف فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کراؤں۔ اس حوالے سے میں نے بہت سے نئے ٹیلنٹ کو اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے شوبزکی دنیا میں انٹری کروائی ہے انہوں نے کہا کہ شارٹ فلموں کے ساتھ ساتھ ایک اچھی بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کا ارادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button