شوبز

شوبز کی مشہور عورتوں نے مجھے جنسی ہراساں کیا؛اظفر رحمٰن

اداکار اظفر رحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں متعدد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہیں متعدد ساتھی خواتین نے ہراساں کیا مگر وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتے۔ ہمیشہ خواتین صحیح نہیں ہوتیں اور کبھی بھی کسی کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔اداکار نے می ٹو مہم کے حوالے سے کہا کہ اگر دو افراد کوئی بھی کام باہمی رضامندی سے کرتے ہیں یا پھر کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کرتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ کسی کو کسی سے زبردستی کرنے کی اجازت نہیں اور ایسے عمل کی کبھی حمایت بھی نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button