شوبز

میوزک دیوانوں کے لئے اہم خبر؛دنیا کی بڑی کمپنی نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے اپنی سروسز پاکستان میں لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپاٹی فائے کا شمار دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ میں ہوتا ہے، تاہم یہ ویب سائٹ ویڈیو اسٹریمنگ سروس بھی فراہم کرتی ہے۔ساتھ ہی یہ کمپنی میوزک فیسٹیولز کے انعقاد بھی کرتی ہے جب کہ ’اسپاٹی فائے‘ پر پوڈکاسٹ شو بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔پوڈ کاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے بنایا گیا ہے۔پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔

’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے 22 فروری کو کی گئی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ جلد ہی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کی سروسز پاکستان میں بھی شروع کردی جائیں گی۔ٹوئٹ کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت دیگر ایشیائی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ، امریکا، افریقہ اور یورپ کے کئی ممالک میں ویب سائٹ کی سروسز شروع کی جائیں گی۔مجموعی طور پر آئندہ ہفتوں میں ’اسپاٹی فائے‘ کی جانب سے دنیا کے 80 سے زائد نئے ممالک میں سروسز کا آغاز کیا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان میں اس کی سروسز کا آغاز کب تک ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button