خلیل الرحمٰن قمر ایک بار پھر عوامی تنقید کا نشانہ کیوں؟
معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر ایک مرتبہ پھی عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی ” لاہور رنگ ” کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں چار شادیوں سے متعلق مباحثے کے دوران ان کی ایک خاتون سماجی کارکن اور مہمان ایلیا زہرہ سے اختلاف پر تکرار ہوگئی اور وہ شو چھوڑ کر چلے گئے۔
میزبان کی جانب سے احترام سے بات کرنے کی تاکید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمرشو چھوڑ کر چلے گئے ۔چینل کے عملے کی جانب سے مصنف کو واپس لانے کی بھی کوشش کی گئی لیکن وہ واپس آنے پر رضامند نہ ہوئے۔بعد ازاں سماجی کارکن ایلیا زہرہ نے بھی ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے اور خلیل الرحمٰن کے لب ولہجے کے متعلق ٹوئٹ کی۔
Just had a horrible encounter with toxic masculinity. Khalilur Rehman Qamar lost his marbles during a talk show when I called him out over his hateful rhetoric. He left the show while yelling at the top of his lungs. Called me a RAW agent and spewed sexist slurs pic.twitter.com/KPAKHqXv1k
— Ailia Zehra (@AiliaZehra) February 19, 2021
ایلیا کی ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر خلیل الرحمٰن قمر کے خاتون کے لیے استعمال کیے گئے نامناسب لب ولہجے کے خلاف رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔