شوبز

اسلحےکےاستعمال پرمہوش حیات کوآڑے ہاتھوں لےلیا گیا

اداکارہ کی جانب سےسوشل میڈیا پراپنی نئی تصویریں شیئرکی گئیں جس پرانہیں تنقید کا سامنا ہے

فلم انڈسٹری کی اداکارہ وماڈل مہوش حیات کی جانب سےسوشل میڈیا پراپنی نئی تصویریں شیئرکی گئیں جس پرانہیں تنقید کا سامنا ہے۔ مہوش حیات کی جانب سےاپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارمزٹوئٹراورانسٹا گرام پرنئی تصویریں شیئرکی گئی ہیں جنہیں اُن کےمداح وفالوورزدیکھ کر حیرانی کا اظہارکررہےہیں۔

مہوش حیات نےاپنی نئی تصویریں شیئرکرتےہوئےکیپشن میں لکھا ہےکہ ’یہ اُن کےجنون کا ایک طریقہ ہے،‘مہوش نےاپنےکیپشن میں بم کا ایموجی بھی استعمال کیا ہے ۔

مہوش حیات کی جانب سےشیئرکی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ ایک انسٹرکٹرکی موجودگی میں پستول سےنشانہ لگاتےہوئے فائرنگ کررہی ہیں۔ مہوش حیات کی ان تصاویرپراُن کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پرانٹرنیٹ صارفین کی جانب سےتنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

مداحوں کا کہنا ہےکہ مہوش حیات کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پراسلحےکی نمائش کی زُمرے میں آتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button