شوبز

"جب میں 16 سال کی تھی تو۔۔۔۔”آئمہ بیگ نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کالج میں تھی تو ان کا وزن بہت زیادہ تھا جسے بڑی مشکل سے کم کرکے زیرو سائز کیا۔

آئمہ بیگ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ’جب وہ 16 یا 17 سال کی تھیں تو اُن کا وزن 75 کلو سے بھی زیادہ تھا، اُن کی ڈبل کے بجائے ٹرپل چِن نظر آ تی تھی۔‘ آئمہ بیگ کا مزید کہنا ہے کہ ’جب وہ کالج میں  تھیں تو اُن کا وزن بہت زیادہ تھا، کالج کے دور میں وہ بہت سے لباس موٹی ہونے کے سبب نہیں پہن سکتی تھیں مگر دوسری لڑکیوں کو دیکھ کر اُن کا بہت دل کرتا تھا وہ بھی اپنے پسندیدہ لباس پہن سکتی ہیں۔‘انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ نے یہ تو نہیں بتایا کہ انہوں نے وزن میں کمی لانے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلے مگر اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل ترین سفر تھا۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ’وزن کم کرنا بہت مشکل تھا مگر اُنہوں نے خود کو صحت مند رکھنے کے لیے یہ سب کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اُن کے وزن کم ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کے انہیں ڈینگی ہو گیا تھا جس کے بعد سے اُن کا وزن قدرتی طور پر بھی بڑھنے سے رُک گیا تھا اور وہ سلم اور اسمارٹ ہوتی چلی گئیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button