شوبز

ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کس سے ڈرتے ہیں؟ بڑا سچ زبان پر لے آئے

اگر میں نے اپنے بیٹے کے بالوں سے چھیڑچھاڑ کی تو وہ بڑھ جائیں گے لیکن اگر میں نے اپنی بیٹی کے بالوں کو چھوا تو میری بیوی مجھے مار ڈالے گی

آسکرز ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے کس سے ڈرتے ہیں اس کے متعلق بڑا سچ زبان پر لے آئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سے ڈرتے ہیں۔

جارج کلونی نے سلیبرٹی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اہلیہ سے خوفزدہ رہنے کا اعتراف کیا۔انہوں نے کورونا وائرس کے دوران اپنی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے بال کاٹے بلکہ بیٹے کے بالوں کی بھی کٹنگ کی۔جارج کلونی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بال ہمیشہ خود کاٹتے ہیں کیونکہ ان کے بال تنکے کی طرح ہیں۔ ہالی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کے بال نہیں کاٹے کیونکہ اگر میں ایسا کرتا تو مشکل میں پڑجاتا، اگر میں نے اپنے بیٹے کے بالوں سے چھیڑچھاڑ کی تو وہ بڑھ جائیں گے لیکن اگر میں نے اپنی بیٹی کے بالوں کو چھوا تو میری بیوی مجھے مار ڈالے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button