شوبز

"کھیل کھیل میں”۔۔۔بلال عباس اور سجل علی ایک بار پھر ساتھ ساتھ

اداکارہ سجل علی اور بلال عباس خان ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔

سجل علی اور اداکار بلال عباس خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ساتھ فلم ’ کھیل کھیل میں‘ سائن کرنے سے متعلق معلومات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

سجل علی کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ’بسم اللّٰہ‘ لکھا گیا ہے جبکہ اداکار بلال عباس خان نے اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ پہلی بار پاکستان کے بہترین ہدایتکار اور پروڈیوسر کے سا تھ کام کرنے جا رہے ہیں،‘ اور ساتھ میں بلال عباس کا کہنا ہے کہ ’ اس بار ملتے ہیں تھیٹر میں۔‘

پروڈیوسر فزا علی میرزا اور نبیل قریشی کے اس پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آئیں گی۔

یاد رہے کہ  سجل علی اور بلال عباس خان اس سے ڈرامہ سیریل ” او رنگریزہ” میں بھی کام کرچکے ہیں جس کے ڈائریکٹر کاشف نثار تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button