شوبز

شان شاہد نے فلم انڈسٹری کو بڑی خوشخبری سُنادی

 اداکار شان شاہد نے پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک بڑی خبر سے آگاہ کردیا۔

 ٹوئٹر پر شان شاہد نے اپنی نئی آنے والی ’ضرار‘ کے آفیشل ٹریلر کا یوٹیوب لنک شیئر کیا۔شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہماری پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ رواں سال مارچ میں ہمارے سینما گھر دوبارہ سے کُھل جائیں گے۔‘اداکار نے سینما گھر کھولنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم 2020 میں فلم ’ضرار‘ ریلیز کرنے کے لیے تیار تھے لیکن یہ کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔‘شان شاہد نے مزید لکھا کہ ’انشاءاللّہ! رواں سال فلم ’ضرار‘ ریلیز ہوجائے گی۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button