ماہرہ خان بھی گرس گیل کے نقش قدم پر؛وڈیو وائرل
ماہرہ خان نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروایا گیا ’گگلی چیلنج‘ مکمل کرلیا۔
ٹوئٹر پرموجود پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان اسٹیڈیم میں موجود کرس گیل کے ’گگلی چیلنچ‘ پر ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔پاکستان سپُر لیگ نے ماہرہ خان کے ’گگلی چیلنج‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری کوئین ماہرہ خان نے اس چیلنج کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ شائقین کرکٹ ہیش ٹیگ ’گگلی چیلنج‘ کے ساتھ اپنی ویڈیوز اپلوڈ کریں۔
The #googlychallenge just went up to the next level as Queen @TheMahiraKhan steps up!
Upload your videos with the hashtag #GooglyChallenge to show off your moves! #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #PZvQG pic.twitter.com/NVPsa7p3kZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021