شوبز

حنا درانی نے والد کی وفات پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

1970 کی مقبول فلم ’ہیر رانجھا‘ میں ’رانجھا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز درانی کی بیٹی حنا درانی نے والد کی وفات پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

حنا درانی نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے بابا، انسان کو ہر لحاظ سے انتہائی قابل احترام، نرم دل، ہمدرد، ہنر مند اور ناقابل یقین ہونا چاہیے اور آپ میں یہ تمام خوبیاں موجود تھیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے اپنی زندگی کے ہر رشتے کو بخوبی نبھایا، آپ نا صرف بہترین انسان تھے بلکہ ایک اچھے بیٹے، شوہر، والد، چچا اور دادا بھی تھے۔‘حنا درانی نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہمیشہ درست صحیح راستے پر چلنا اور دوسروں کی مدد کرنا سکھایا۔

اعجاز درانی کی بیٹی نے لکھا کہ ’آپ کے انتقال نے میرا دل توڑ دیا ہے اور آپ میرے دل کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ لے گئے ہیں، لیکن میں پھر بھی ہمیشہ آپ سے محبت کرتی رہوں گی۔

انہوں نے اپنے مرحوم والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہم سب کے لیے جو کچھ بھی کیا میں اس کے لیے آپ کی بے حد شکر گزار ہوں اور میری دعا ہے کہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button