شوبز

بالی و وڈ اداکار ورون دھون نے مداحوں کے سامنے ہاتھ کیوں جوڑے؟ پتہ چل گیا

فلم کی شوٹنگ کے دوران مداحوں کا رش لگ گیا اور مداح چیختے چلاتے رہے جس کی وجہ سے بھارتی اداکار کو گاڑی کی چھت پر چڑھ کر ہاتھ جوڑنا پڑے

بالی و وڈ اداکار ورون دھون کو فلم کی شوٹنگ شروع کروانے کے لیے مداحوں کے سامنے ہاتھ کیوں جوڑے اس حوالے سے سچائی سب کے سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کیمطابق ورون دھون ان دنوں اروناچل پردیش میں اپنی نئی فلم ‘بھیڑیا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران مداحوں کا رش لگ گیا جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روکنا پڑ گئی۔ اس دوران مداح چیختے چلاتے رہے اور ورون کے قریب آنے کی کوشش کرتے رہے، جس کے بعد ورون خود سامنے آئے اورایک گاڑی کی چھت پر چڑھ کر مداحوں سے اپیل کی اور کہا کہ انہیں شوٹنگ مکمل کرنے دیں، وہ لوگ ابھی کافی وقت کے لیے یہاں ہیں اور جب شوٹنگ ختم ہوگی تو وہ سب سے ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button