شوبز

خواتین کا عالمی دن، سنی لیون بھی میدان میں آگئیں، بڑا سچ بے نقاب کر دیا

21 سال کی عمر سے ہی نفرت کا سامنا کیا، گندے اور نازیبا تبصرے سنے بلکہ میرے ڈانس پر بھی تنقید کی گئی

عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھارتی اداکارہ سنی لیون بھی میدان میں آگئی ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کے آگے بڑا سچ بے نقاب کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے عالمی یوم خواتین پر ایک ویڈیوپوسٹ کی ہے جس میں اپنی جدوجہد کا خلاصہ کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ 21 سال کی عمر سے ہی نفرت کا سامنا کیا، گندے اور نازیبا تبصرے سنے بلکہ میرے ڈانس پر بھی تنقید کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بالی وڈ میں قدم رکھنے کے بعد انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور یہی نہیں فلم نگری نے ایوارڈ شو کا بھی بائیکاٹ کیا۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ اب میں کامیاب بزنس مین خاتون ہوں اور میرا پورا خاندان بھی ہے، میں جو بھی ہوں، مجھے اس پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button