شوبز

نادیہ حسین نے پلاسٹک سرجری کرانے کا اعلان کر دیا

 ماڈل واداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ جسم کی سرجری کبھی نہیں کرائی لیکن اب پلاسٹک سرجری کا ارادہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جولوگ پلاسٹک سرجری کا شوق رکھتے ہیں اوران کویہ شوق پورا کرنے کی مالی حیثیت بھی ہوتوضروراس کی طرف جائیں۔ اگرمجھے کبھی پلاسٹک سرجری کروانے کا موقع ملا تو ضرورکرواؤں گی لیکن لوگوں کو سرجری اور بوٹوکس ٹریٹمنٹ میں فرق کو ضرور سمجھنا چاہیے۔ماڈلنگ سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ہاں ماڈلنگ کی اجازت مشکل سے ملتی ہے، میں والدین سے یہ ہی کہوں گی کہ وہ اپنے بچوں کووہ کرنے دیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ماڈل نے اداکاری سے متعلق کہا کہ یہ آسان کام نہیں، اس میں صبر اور انتظار بہت ہے۔ میرے خیال میں اداکاری اور ماڈلنگ دونوں ہی صبر آزما کام ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے 20 سال تک ماڈلنگ کی لیکن اب تک جتنا بھی کام کیا اس سے بہت مطمعن ہوں،  مداحوں سے بہت پیاربھی ملا۔ لیکن  جونیئرز کو یہ بھی کہتے سنا ہے کہ نادیہ جیسی ماڈلزتو جان ہی نہیں چھوڑرہیں، تو پھر نادیہ جیسی دیگرماڈلز بھی ان تک پیغام پہنچا دیتی ہیں کہ ہم خود کسی شوکا حصہ نہیں بن جاتے بلکہ آرگنائزرہمیں ہائیر کرتے ہیں، اورتم لوگوں سے دس گنا زیادہ پیسے بھی دیتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button