شوبز

بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کے شوہر کورونا کا شکار ہونے کے بعد آگ بگولہ ہو گئے

انہیں بو آنا بند ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروایا اور یہی ایک علامت میں ان میں ظاہر ہوئی تھی

بھارتی اداکار اور معروف بالی و وڈ اداکارہ بپاشا باسو کے شوہر کرن سنگھ گروور کا کہنا ہے کہ جب وہ کورونا کا شکار ہوئے تو خود پر بہت غصہ آیا تھا۔

کرن کا کہنا تھا کہ جب وہ کورونا کا شکار ہوئے تو انہیں افسوس کے ساتھ خود پر غصہ بھی آیا۔ کرن کا کہنا تھا کہ وہ اکثر کہتے تھے کہ میں اینٹی وائرس ہوں اور پھر بھی کورونا کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بو آنا بند ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروایا اور یہی ایک علامت میں ان میں ظاہر ہوئی تھی۔ کرن نے بتایا کہ آئسولیشن کے دوران میں نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ایکسرسائز نہیں کی، حالانکہ میں کرسکتا تھا تاہم میں بپاشا کو ناراض نہیں کرنا چاہتا تھا۔ خیال رہے کہ کرن میں گذشتہ سال دسمبر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جب وہ سربیا میں شوٹنگ میں مصروف تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button