شوبز

امان اللہ کی پہلی پر سی جے ایف پی کی شاندار تقریب

مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت خیال حمد کاسترو تھے

کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان اور لاہور آرٹس کے تعاون سے الحمرا میں  اداکار امان اللہ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو تھے ۔

اس موقع پر فنکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جن میں مسعود اختر،خالد عباس ڈار،طاہر انجم،خالد معین بٹ،قیصر پیا،شیبا بٹ،سلیم البیلا،پرویز کلیم،کنول نعمان، سمیت بہت سے نامور فنکار شامل ہیں۔

وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو کا کہنا تھا کہ امن اللہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا,ہم فنکاروں کے لیے ہیلتھ کارڈ لا رہے ہیں,ایک کیلنڈر بھی تیار کر عیے ہیں جس میں امان اللہ کا بھی ڈے شامل یوگا.کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان فنکاروں کی ہر سطح پر نمائندگی کر رہی ہے.امان اللہ کے بیٹے امانت کو پنجاب کللچر ڈے پر پرفارمنس کا موقع دیا جائے گا. تقریب میں اداکار مسعود اختر,خالد عباس ڈار,گوشی خان,راشد محمود,طاہر انجم,خالدمعین بٹ,عاصمہ بٹ,شیبا بٹ ,مون پرویزسمیت دیگر فنکاروں نے امان اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button