شوبز

"تیرے باجرے دی راکھی”۔۔۔جنت مرزا کی پہلی فلم کب ریلیز ہوگی؟

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا کی پہلی فلم عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

سید نور کی ڈائریکشن میں بنائی گئی اس فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک ہیں جب کہ جنت مرزا کے مقابل نئے اداکار عبداللہ کو متعارف کرایا گیا ہے جو کہ کینیڈا میں مقیم ہے۔

فلم کی پوسٹر لانچنگ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر سید نور نے بتایا کہ پہلی بار لوگوں کے مشورے کے بعد پوسٹر فائنل کیا جارہا ہے اور جس پوسٹر کو سب سے زیادہ لوگ پسند کریں گے وہی ریلیز کیا جائے گا۔تقریب میں شریک افراد نے اپنے پسند دیدہ پوسٹر کے بارے میں رائے کا اظہار کیا۔

سید نور کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں بھی کبھی اپنی فلموں کے بارے میں دعویٰ نہیں کیا اور اس بار بھی نہیں کررہا۔میں نے ایک اچھی فلم بنانے کی کوشش کی جسے شائقین ضرور پسند کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے مختف شعبوں میں نئے افراد کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

اس موقع پر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ میں اس حوالہ سے خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ مجھے اپنی پہلی فلم میں سید نور جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کا موقع ملا ہے،مجھے اداکاری کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔سید نور اور صائمہ سمیت تمام سینئرز نے مجھے سب کچھ سکھایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی فلم کی کامیابی کا پورا یقین ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button