شوبز

"ٹک ٹاک پر پابندی”۔۔۔ جنت مرزا کا رد عمل بھی آگیا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُنہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند ہونے پر کسی قسم کا کوئی دُکھ اور افسوس نہیں ہے۔

انسٹاگرام پر جنت مرزا نے گزشتہ روز سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ٹک ٹاک اسٹار کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔ایک صارف نے جنت مرزا سے پوچھا کہ ’آپ کو ٹک ٹاک بند ہونے پر دُکھ ہورہا ہے؟ جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی تھی اُسی پر پابندی لگ گئی ہے۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ ’مجھے دُکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔‘

جنت مرزا نے کہا کہ ’مایوسی حرام ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللّٰہ تعالیٰ جو کرتا ہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی، دُکھ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button