شوبز

معمر رانا کی دنیا اجڑ گئی؛فلم انڈسٹری کا اظہار تعزیت

اداکار معمر رانا کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں جن کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر نماز جنازہ میں فیملی کے قریبی افراد نے ہی شرکت کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ کو ایک ماہ پہلے ہارٹ اٹیک کے بعد مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا جب کہ ایک روز قبل انہیں کورونا ہوگیا جو ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔

معمر رانا کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کو نماز جنازہ میں شرکت سے منع کیا گیا تھا لیکن اب لوگ تعزیت کے لئے ہمارے گھر آسکتے ہیں۔

دوسری طرف فلم انڈسڑی سے وابستہ افراد نے معمر رانا سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.