شوبز

ارمینا رانا نے کورونا کی ویکسین لگوا لی

 اداکارہ ارمینا رانا خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں ارمینا نے بتایا کہ ’میں نے ویکسین لگوالی ہے اور میں ویکسین لگوانے کے بعد کے تجربے اور اس کے عمل کے بارے میں بات کروں گی‘۔

ارمینا نے کہا کہ ’ایک بات ہے جو میں آپ سب سے کہوں گی کہ جس چیز کی آپ کو پیشکش کی گئی ہو اسے اِسی وقت اپنا لیں، اس وقت میں بہت راحت اور شکرگزار محسوس کر رہی ہوں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button