شوبز

پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے اپنی زندگی کے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر دیا

مجھے ہر پاکستانی کی طرح کرکٹر بننے کا شوق تھا لیکن میں نہیں بن سکا، پھر میں نے سوچا کہ سی ای ایس کرلوں چنانچہ اس کے لیے ا ٓرمی میں گیا

پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے اپنی زندگی کے متعلق سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری میں آنے سے پہلے ان کی فوج میں سلیکشن ہو گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار عدنان شاہ ٹیپو ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مجھے ہر پاکستانی کی طرح کرکٹر بننے کا شوق تھا لیکن میں نہیں بن سکا، پھر میں نے سوچا کہ سی ای ایس کرلوں چنانچہ اس کے لیے ا ٓرمی میں گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آرمی میں (آئی ایس ایس بی میں پی ایم اے – ایل سی)سلیکشن تقریبا ہوگیا تھا لیکن وہ وہاں سے بھاگ آئے اور بھگوڑوں میں شامل ہوگئے۔

اداکار نے آرمی میں سلیکشن کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ایک فائدہ یہ ہوا کہ میرا بڑابھائی آرمی میں میجر تھا تو عام لڑکوں کی نسبت میں پرسکون تھا، مجھے لگتا تھا کہ میں آرمی میں زندگی اپنے مطابق نہیں گزارسکتا، میرے اندر سوالات تھے اور تجسس تھا، میرے لیے یس سر کہنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یس سر بہت بڑی صلاحیت اور قابلیت کا کام ہے اور میرے خیال میں وہ صلاحیت مجھ میں نہیں ہے۔ اداکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان ٹیپو کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ کہتے ہیں کہ آپ ایک کامیاب اداکار ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں ایک ایماندار اداکار ہوں، میں ہر کردار کے لیے بہت محنت کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button