شوبز

گوہرخان کیخلاف ایف آئی آردرج

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنےکےباوجود شوٹنگ پرجانےکی وجہ سےگوہرخان کےخلاف مقدمہ درج کیا

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود فلم کی شوٹنگ کرنے پر بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود شوٹنگ پر جانے کی وجہ سے گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

بی ایم سی کےعہدیدارنےبھارتی میڈیا کو بتایا کہ جب اُنہیں معلوم ہوا کہ گوہرخان کے کورونا ٹیسٹ کےنتائج مثبت آئےہیں تووہ اداکارہ کے گھر گئے لیکن گوہر خان اپنے گھر موجود نہیں تھیں۔ اُُنہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ گوہر خان فلم کی شوٹنگ کے لیے باہر گئی ہوئی ہیں اور اس کے بعد ہی ہم نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی آرے درج کی۔

دوسری جانب ابھی تک گوہرخان کی جانب سےاس واقعے پرکسی قسم کا کوئی بیان سامنےنہیں آیا اورنہ ہی اداکارہ نےاپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوہرخان کے والد ظفراحمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ والد کےانتقال کی خبرگوہرخان اوراُن کےشوہرزید دربارنےاپنے سوشل میڈیا پیغام کےذریعےدی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button