شوبز

بگ باس کے نئے سیزن میں عرشی خان کو کون سی پیشکش ہوئی؟ سچ سامنے آگیا

بھارتی ماڈل گرل عرشی خان مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے 11 ویں سیزن میں شریک ہوئیں اور خوب شہرت حاصل کی

بھارت کی ماڈل گرل عرشی خان نے دعوی کیا ہے کہ بالی وڈ اسٹار سلمان نے بگ باس کے نئے سیزن میں بیٹے شیرو کے ساتھ آنے کی دعوت دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی ماڈل گرل عرشی خان مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے 11 ویں سیزن میں شریک ہوئیں اور خوب شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد یہ اپنے بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے بگ باس کے 14 ویں سیزن میں بھی انٹری دی تھی۔ اپنے انٹرویو میں عرشی خان نے کہا ہے کہ سلمان خان نے بگ باس کے 15 سیزن میں شرکت کیلئے دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ بیٹے شیرو کے ساتھ آنا ہے۔

خیال رہے کہ عرشی خان کو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں ایک کھلونا دیا گیا تھا جس کا نام انہوں نے شیرو رکھا تھا اور شو سے نکلنے کے بعد اب بھی ان کے پاس ہے۔ عرشی نے بتایا کہ شو کے بعد پارٹی میں ایک بچی نے مجھ سے شیرو مانگا تو میں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ یہ میرا بیٹا ہے اور میں اسے خود سے دور نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان میری بات پر مسکرادیے اور کہا کہ اگلے سیزن میں بیٹے کو لیکر شو میں واپس آنا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button