شوبز

"اب آیا ہے مزہ”۔۔۔بشریٰ انصاری کو بڑی خوشی مل گئی

اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوارہی ہیں۔ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین ہمارے لیے ہمارے چاہنے والوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ ان کا مزید کہا کہ سنیئر سٹیزن ہونے کا فائدہ آج ہوا ہے۔انہوں نے کہا معمر افراد ویکسین  ضرور لگوائیں اور موذی وائرس سے محفوظ رہیں ۔ اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ اب اپنی عمریں چھپانا مشکل ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سینیئر سیٹیزن ہونے کا مزہ کبھی نہیں آیا جو اب آیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button