شوبز

"یہ میں ہوں۔۔۔۔ اور میں جیل نہیں جارہی”۔۔۔ میشاف شفیع کا مخالفین کو نیا پیغام

 میشا شفیع اور ان کی قانونی ٹیم نے 15 اور 16 مارچ کو برطانوی اور بھارتی میڈیا میں شائع غلط خبروں پر اگرچہ پہلے ہی وضاحت جاری کی تھی۔تاہم جھوٹی خبریں شائع ہونے کے بعد برطانوی و بھارتی میڈیا سمیت پاکستانی میڈیا میں موضوع کا بحث بننے کے بعد میشا شفیع نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مخالفین کو جواب دے دیا۔

میشا شفیع نے 16 مارچ کو برطانوی و بھارتی میڈیا میں شائع غلط خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں کسی بھی عدالت یا ادارے نے کوئی سزا نہیں سنائی۔میشا شفیع کے خلاف 15 اور 16 مارچ کو برطانوی و بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی بعض خبروں میں بتایا گیا تھا کہ انہیں علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے اور بعض میں بتایا گیا تھا کہ گلوکارہ کو تین سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

جیل کی سزا کی خبریں سامنے آنے کے بعد میشا شفیع نے 16 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خلاف غلط خبریں پھیلانے والے افراد کو پیغام دیا کہ ’وہ جیل نہیں جا رہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button