شوبز

"ہر کسی کے ساتھ۔۔۔” مایا علی اسکینڈلز سے تنگ آگئی

اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے وہ جس ہیرو کے ساتھ اداکاری کرتی ہیں لوگ اس کے ساتھ ان کا نام جوڑ دیتے ہیں۔

مایا علی  نے بلال اشرف کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، اس دوران میزبان احسن خان نے مایا علی سے ان کے ڈرامہ کیرئیر کے دوران سامنے آنے والے اسکینڈلز پر سوال کیا۔مایا علی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عثمان خالد بٹ کے ساتھ کئی بار میرے اسکینڈلز بنائے اور اب شہریار منور کے ساتھ میرے اسکینڈلز بنائے جارہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک بہت اچھی ادکارہ ہوں کیونکہ جس کے ساتھ بھی کام کرتی ہوں لوگوں کو میری اس ہیرو کے ساتھ کیمسٹری اتنی اچھی لگتی ہے کہ وہ سب کو حقیقت محسوس ہونے لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button