شوبز

طلاق کے بعد؛ سائرہ اور شہروز سبزواری ایک بار پھر ساتھ ساتھ

 شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف جلد ہی ایک فلم میں ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق فلم فائنل پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے اور سنیما کے کھلنے کے بعد جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔

سائرہ کے ساتھ آنے والی فلم کے حوالے سے شہروز سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط انتخاب نہیں کیا، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ کہتا ہوں اور اپنے طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں تین فلموں پر کام کررہے ہیں جن میں سے ایک فلم ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ہمراہ ہے اور فلم کا آخری گانا رواں ماہ کی آخری تاریخوں 26 ،27  اور 28مارچ کو فلمایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button