شوبز

"کیا یہ اہم خبر نہیں؟”۔۔۔ مہوش حیات پاکستانی میڈیا پر بھڑک اٹھیں

سب سے بڑے فلم ایوارڈ آسکر کے لیے پہلی بار کسی مسلمان اور پاکستانی نژاد اداکار کو لیڈ رول میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد ہونے پر مہوش حیات نے ردعمل دیا ہے۔

مہوش حیات نے اسی بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز پر تنقید کی ہے کہ رضوان احمد پہلے مسلمان اداکار ہیں جو آسکر کے لیے نامزد ہوئے ہیں یہ اسٹوری  نہیں ہونی چاہئے تھی۔ بلکہ ہمیں ان کی پرفارمنس پر بات کرنی چاہئے تھی جس کی وجہ سے انہیں ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ لیکن آئیے ایک ایسی دنیا کو قبول کریں جہاں  ہم منصفانہ نمائندگی کے لیے لڑرہے ہیں مین اسٹریم میڈیا میں جہاں 1929 کے بعد پہلی بار کسی مسلمان کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا جو کہ ایک بڑی بات ہے۔

رضوان احمد کے والدین کا تعلق کراچی سے تھا اور ان کا خاندان 1970 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوا۔ رضوان احمد کے دادا شاہ محمد سلیمان برطانوی دور میں الہ آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بننے والے پہلے مسلمان جج تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button