شوبز

زارا نور عباس کی”اہم شخصیت” سے خاص ملاقات

اداکار زارا نور عباس کی 16 سالہ ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بیوٹی بلاگر ردا زہرہ نقوی سے ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

انسٹاگرام پر زارا نور عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا کم عمر بیوٹی بلاگر ردا زہرہ نقوی سے نہایت خوشدلی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ملاقات میں اداکارہ کو ردا سے لپ اسٹک کا سوال کرتے اور ان کی معصومیت وخوبصورتی کی تعریف کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ زارا نور ردا سے مل کر اتنی خوش تھیں کہ انہیں گلے بھی لگالیا۔

زارا کی  ردا سے خوشدلی سے ملاقات کے باعث انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button