شوبز

زنیرا ماہم کے چینل کی شہرت سرحد پار بھی پہنچ گئی

معروف یو ٹیوبر زنیرا ماہم کے چینل کی شہرت سرحد پار بھی پہنچ گئی ہے جہاں ان کے پروگرام بہت پسند کئے جارہے ہیں۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی زنیرا ماہم نے اپنے کیرئر میں ماڈلنگ،اداکاری اور کمپئرنگ سے شہرت حاصل کی۔وہ جیو ٹی وی سمیت مختلف چینلز کے ساتھ کام کرتی رہیں جب کہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے یو ٹیوب چینل بھی بنایا جس نے بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔زنیرا ماہم کے اب تک بنائے گئے تمام وڈیو بہت زیادہ پسند کئے گئے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں اور دوسرے یو ٹیوبرز کی طرح وہ فرضی باتیں نہیں کرتیں بلکہ ہر بات ثبوت کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔

حال ہی میں زنیرا ماہم کے ایک پروگرام کو بھارت میں بھی بہت پسند کیا گیا جو انہوں نے یونیورسٹی آف لاہور میں ہونے والے مشہور واقعہ کے بارے میں بنایا تھا۔

بھارتی یوٹیوب چینل” آج تک” نے اپنے پروگرام میں زنیرا کے پروگرام کا ریفرنس دیتے ہوئے اس واقعہ کی تفصیل بیان کی۔

 

اس بارے میں زنیرا ماہم کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ پاکستان کے بعد بھارتی چینل بھی میرا مواد استعمال کررہے ہیں جو کسی بھی یو ٹیوبر کے لئے بہت بڑا  اعزاز ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button