شوبز

آنٹی؛نوجوان نسل کو تباہ نہ کریں؛ مہوش حیات کو مشورہ

اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی گئی مختصر دورانیے کی ویڈیو پر بھی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سماجی اقدار کا خیال رکھنے کی ہدایات کیں۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر مختصر سیلفی ویڈیو شیئر کی، جس میں ادکارہ کو اپنے بالوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی مذکورہ مختصر ویڈیو پر جہاں لوگوں نے ان کی تعریف کی اور انہیں خوبصورت قرار دیا، وہیں بعض لوگوں نے ان کے انداز کو بولڈ اور سماجی روایات کے خلاف بھی قرار دیا۔بعض افراد نے تو ان کی ذات پر تنقید کی جب کہ کچھ افراد نے یہ تک کہا کہ اداکارہ نے پلاسٹک سرجریز کرواکر اپنا چہرہ اور خوبصورتی بگاڑ دی، بعض لوگوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ اس بار اداکارہ کو نشان حیدر ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button