شوبز

بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا فٹ رہنے کیلئے کونسا پانی پیتی ہے؟ قیمت سامنے آنے کے بعد ہوش اڑ گئے

یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر)ہائیڈریٹڈ پانی ہے‘ اس پانی کی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے دیگر نامور بھی یہ پانی پیتے ہیں

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل گرل اروشی روتیلا فٹ رہنے کے لئے کونسا پانی پیتی ہیں اور اس کی قیمت کیا ہے اس حوالے سے ہوش اڑا دینے والے قیمت سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ دنوں اروشی رو تیلا دہلی سے ممبئی پہنچی تھیں جہاں وہ ائیر پورٹ پرپانی کی کالی بوتل ہاتھ میں تھامے نظر آئیں تھیں۔ ان کے ہاتھ میں پانی کی بوتل نے سرخیاں بٹوری تھیں اور اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر)ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پانی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے جس کو بالی وڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ ارواشی کے علاوہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بلیک واٹر کی بوتل تھامے نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button