شوبز

روحیل حیات ایک مرتبہ پھر کوک اسٹوڈیو سے علیحدہ

میوزک بینڈ وائٹل سائنز کے روحیل حیات نے ایک مرتبہ پھر "کوک سٹوڈیو” سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

روحیل حیات نے سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو کو لانچ کیا تھا تاہم 6 سیزنز بعد انہوں نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ان کے بعد سیزن 7 سے 10 تک اسٹرنگز بینڈ نے کوک اسٹوڈیو کو سنبھالا اور 2017 میں اسے خیرباد کہہ دیا جس کے بعد علی حمزہ او زوہیب قاضی نے سیزن 11 پروڈیوس کیا تھا۔بعدازاں روحیل حیات 2019 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں واپس آئے اور سیزن 2020

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو سے علیحدہ ہونے سے متعلق بتایا۔روحیل حیات جو کبھی بھی ٹوئٹر پر زیادہ فعال نہیں رہے تھے، ان دنوں صارفین کو کافی ایکٹو دکھائی دیے جس پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ کوک اسٹوڈیو سے بریک لینے کے بعد سوشل میڈیا پر ایکٹو ہوئے ہیں۔جس پر روحیل حیات نے جواب دیا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ کوک اسٹوڈیو کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے لیکن میں نہیں کررہا’۔انہوں نے کہا کہ ‘سوشل میڈیا یہ پتا لگانے کے لیے بہترین جگہ ہے کوئی، کس طریقے سے غیر جانبدار یا متعصب ہے’۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button