شوبز

"نازیبا وڈیو لیک ہونے کا ڈر”۔۔۔حریم شاہ نے دوست کے خلاف مقدمہ کرا دیا

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ویڈیو لیک ہونے کے خوف سے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے۔

اس بارے میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی دوست عائشہ اپنے بوائے فرینڈ بہادر شاہ عبداللہ کے ہمراہ نشے کی حالت میں ان کے گھر داخل ہوئیں اور مجھے ہراساں کیا ،عائشہ نے میرے گھر سے کچھ ذاتی اور اہم دستاویزات بھی چوری کر لیے ہیں جن میں پاسپورٹ بھی شامل ہیں ۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ عائشہ کے پاس کچھ ویڈیوز ہیں جن کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کر رہی ہے ، معاملے کی ایف آئی آر کٹوانے کیلئے ٹک ٹاکر اسلام آباد روانہ ہو گئیں ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ مقدمہ درج کروانے کے بعد عائشہ کے خلاف پریس کانفرنس کریں گی اور ثبوت بھی لائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ عائشہ کے خلاف پہلے بھی مقدمات ہیں اور وہ جیل بھی کاٹ چکی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حریم شاہ کی کچھ نازیبا وڈیو ان کی دوست کے پاس ہیں جس کی وجہ سے وہ بلیک میل کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button